مٹہ، کالام اور مالم جبہ کے علاقوں میں عوام دریا کے کنارے جانے سے گریز کریں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات

اتوار 29 جون 2025 16:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات نے اپیل کی ہے کہ سوات کے مختلف علاقوں مٹہ، کالام اور مالم جبہ میں مسلسل بارش جاری ہے، عوام دریا کے کنارے جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ریسکیو 1122 سوات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مٹہ، کالام اور مالم جبہ کے علاقوں میں مسلسل بارش جاری ہے جس کی وجہ سے دریائے سوات میں پانی کی سطح کسی بھی وقت خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ اپنی جان اور مال کی حفاظت کےلیے دریا کے کنارے جانے سے گریز کریں اور بچوں کو بھی قریبی علاقوں سے دور رکھیں۔

بیان کے مطابق ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں مکمل الرٹ ہیں اور مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :