فصل مکئی میں جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں ۔ محکمہ زراعت

اتوار 29 جون 2025 17:10

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) فصل مکئی میں جڑی بوٹیاں فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سبب بنتی ہیں جڑی بوٹیوں کے اگنے اور بروقت تلفی نہ کرنے کی صورت میں فصل مکئی کی پیداوارمیں تیس فیصد تک کمی ہوسکتی ہے محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالے سے فصل اگنے سے چھ ہفتے بعد تک کا عرصہ نہایت اہم ہوتا ہے مکئی کے کھیت کو فصل اگنے سے40 تا45 دن تک جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے\378