وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:46

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 36واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمدوسیم،ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق،صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹراظہار احمد چوہدری،ڈاکٹر جاویدچوہدری،ڈاکٹرعارف ندیم،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ فضہ ارشد،انچارج نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس صائمہ ناز محسن،سیکشن آفیسرمحکمہ فنانس سہیل انجم و دیگرممبران نے شرکت کی۔

وڈیولنک کے ذریعے سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز، ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرفیصل سعودڈار،پروفیسرغیاث الدین نبی طیب اور ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی سے یاسرخان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔ اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کی35ویں اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کی35ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران غور وخوض کے بعد پنجاب ہیومن آرگن اینڈٹشو اتھارٹی (فنانشل)2025کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو مختلف پوسٹوں کی ریوائزڈ جاب سپسفکیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کیلئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور جبکہ رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور اور عمر ہسپتال اینڈ کارڈیک سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور کی رجسٹریشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈکمیونٹی انگیجمنٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران حکومت پنجاب کے قوانین کے مطابق پی ہوٹا کے ملازمین کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 40ہزارروپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی اوراجلاس کے دوران پنجاب میں سکن بنکس،سکن گرافٹنگ اور آئی بنکس کو ریگولیٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔