ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کر دیا گیاہے، ہسپتال انتظامیہ

اتوار 29 جون 2025 17:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لوئر جناح آباد میں واقع ٹیوب ویل کی مرمت کے باعث پانی کی فراہمی میں وقتی تعطل آیا تھا جس پر فوری اقدامات اٹھائے گئے۔ہسپتال ڈائریکٹر کرنل (ر) سجاد احمد آفریدی کی ہدایت پر مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ امین اللہ گنڈاپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرمت کا کام مکمل کیا تاکہ ہسپتال کے تمام وارڈز میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ایوب میڈیکل کالج میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے منصوبہ کے تحت انتظامیہ ایک اور وافر مقدار میں پانی فراہم کرنے والا نیا ٹیوب ویل شامل کر رہی ہے۔اس اقدام مستقبل میں پانی کی کمی کے مسائل سے بچاؤ اور تسلسل سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں معمول کے مطابق تمام وارڈز کو پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ پانی کا ضیاع ہرگز نہ کریں اور باتھ رومز میں نلکے کھلے نہ چھوڑیں تاکہ پانی کی بچت یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :