زلزلے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں شروع ،مختلف مقامات پر 5 افراد زخمی ،ترجمان حکومت بلوچستان

اتوار 29 جون 2025 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں زلزلے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیںزلزلے سے مختلف مقامات پر 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچانقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ابتدائی کارروائی شروع کردی گئی ہے حتمی رپورٹ آنے پر نقصانات سے متعلق تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :