مرحوم مولانا خالد سعید قاسمی کی یاد میں "فکر آخرت" کے عنواں سے کانفرنس کا انعقاد

اتوار 29 جون 2025 18:40

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) عمرکوٹ کے منشی گوٹھ میں واقع جامعہ فاروقیہ مسجد میں شہر کے معروف علم دین مرحوم مولانا خالد سعید قاسمی یاد میں "فکر آخرت" کے عنواں سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں علماء کرام سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے ملک کے معروف عالم دین ومقرر مفتی محمد عمر رحمانی نے اپنے خطاب میں مرحوم مولانا خالد سعید کی دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا عارضی اور مسافر خانہ ہے ایک دن یہ زندگی ختم ہونیوالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی نے فرمایا ہیکہ۔دنیا زندگی ایسے گزارو جیسے ایک مسافر گزارتا ہے،انہوں نے کہا کہ اچھا گھر اور گاڑی یہ سب راستے کا سامان اور دنیاوی زندگی کا دھوکہ ہیں دنیا کو کامیاب بناتے بناتے آخرت کا ابدی خسارہ مول نہ کیجئے ،دنیاوی زندگی تو ایک خواب اور سرابکی مانند چند لمحوں کی ہے، ہماری قسمت کا فیصلہ تو روز محشر ہوگا ،خدارا دنیا کی چند چیزوں اور آسائشوں کی خاطر آخرت کے سودے مت کیجئے،انہوں نے کہا کہ جس نے دنیا میں پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ مسجد میں ادا کی حضور بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ بندہ قیامت والے دن اللہ کے عرش کے نیچے کھڑا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ اپنی زندگی بیکار کاموں اور خرافات میں نہ گنواؤ نمازی بن جاؤ موبائل فون کو چھوڑ کر روزانہ قرآن کی تلاوت کرنے والے بن جاؤ اپنے والدین کی قدر کرو اگر ہم نے شریعت محمدی پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزار دی تو کل قیامت کے دن بیڑے پار ہو جائیں گے،کانفرنس سے مفتی خبیب نے بھی خطاب کیا۔\378

متعلقہ عنوان :