نشاط گرڈ اسٹیشن تربیلا ڈیم میں فنی خرابی سے تمام فیڈ بند ، دو گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد فالٹ دور ، بجلی بحال

اتوار 29 جون 2025 18:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) نشاط گرڈ تربیلا ڈیم میں فنی خرابی سے تمام فیڈ بند ہو گئے۔ نشاط گرڈ سٹیشن تربیلا کی ٹیم نے گرڈ کا بڑافالٹ دوگھنٹوں میں دور کردیا۔

(جاری ہے)

نشاط گرڈسٹیشن تربیلا کے اندر واہ سے انیوالی 132 KV جو نشاط گرڈ کو بجلی سپلائی کرتی ھے اس کا آئسو لیٹر اتوار 29 جون 2025 کو جل گیا جس کی وجہ سے گرڈسسٹم مکمل طور بند ھوگیا اور ھری پور کی تحصیل غازی ضلع ھری پور کے تمام فیڈرز پر بجلی بند ھوگئی اس پر گرڈ سٹیشن کی طرف سے مرمت کے کام کیلئے دو گھنٹوں کا پرمٹ لیا گیا مگر اندازہ تھا کہ اس کام پر تین سے چارگھنٹے لگ جائیں گے مگر گرڈ سٹیشن کے سٹاف نے فوری طور آئسو لیٹرIsoleterکو تبدیل کیا تو اس دوران ایک اور فالٹ کا انکشاف جس کو فوری طور دور کرکےاس سخت گرمی اور حبس کے موسم میں تیز دھوپ میں مسلسل دوگھنٹے کام کرکے گرڈسٹیشن سے بجلی کی سپلائی غازی کے تمام فیڈرز پر بحال کردی ۔

نشاط گرڈ سٹیشن 132 KV کے انچارج فیاض خان نے بتایا ھے کہ گرڈ میں انیوالا بڑا فالٹ ان کے افسران بالا کے مسلسل تعاون اور گرڈسٹاف بخت شیر ودیگر تمام لوگوں نے بھت محنت جس کی وجہ سے کامیابی ممکن ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :