ذ*ملک بھر میں یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ی* نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2025 سے ہوگا، اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ٴ اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا

اتوار 29 جون 2025 19:15

s اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)ملک بھر میں یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2025 سے ہوگا، اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔گھریلو صارفین (سلیب ریٹ)، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں جبکہ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈگھریلوگیس صارفین کے لییفکسڈ چارجز400 سے بڑھاکر 600روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لییفکسڈ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس صارفین کیفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے کردیئے گئے نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والیصارفین کیفکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار روپیکردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلک صارفین،پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔گیس کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ روٹی تنور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔