قلات کے یونین کونسل نیمرغ میں پرچون کی ایک دکان میں اچانک آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر شدید زخمی

اتوار 29 جون 2025 19:45

ژ* قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) قلات کے یونین کونسل نیمرغ میں پرچون کی ایک دکان میں اچانک آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں نصیب اللہ ولد امام بخش، منیر احمد ولد محمد ایوب، محمد نور ولد علی جان اور عبداللہ ولد اللہ بخش اقوام ساسولی ساکنان نیمرغ شامل اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے بذریعہ ایمبولینس زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز عبدالکریم مینگل انچارج کنٹرول روم شیر علی ساسولی کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گیا اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی ڈاکٹر محمد یعقوب زہری نے اپنے زیر نگرانی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی