‘امام بارگاہ سجادیہ سیٹلائیٹ ٹاؤ ن میں زیر صدارت عاصم صمد صدر انجمن کابینہ کا اجلاس ، محرم الحرام میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اتوار 29 جون 2025 19:45

Sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) امام بارگاہ سجادیہ سیٹلائیٹ ٹاؤ ن میں زیر صدارت عاصم صمد صدر انجمن کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور صدر نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے ڈی سی صاحب کے تمام دھاوے درے کے درے رہ گئے امام بارگاہ کے باہر کچرے کا ڈیر ہے میٹروپولیٹن کو بار بار کہنے کہ باوجود صفائی نہیں ہوا روشنی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں بزرگوں اور خواتین کو شدید مسائل کا سامنہ ہیں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے انتظامیہ عزادارو سے تعاون نہیں کرتی اللہ نہ کرے اگر کوئی واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری کس پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :