مالی سال 2025-2024 کے آخری دن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا دفتر رات 12 بجے تک کھلا رہے گا، سید تجمل حسین نقوی

اتوار 29 جون 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) مالی سال 2025-2024 کے آخری دن30 جُون 2025 کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیالکوٹ کا دفتر رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔یہ بات موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ سید تجمل حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دفتری اوقات میں اضافہ شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن بغیر جُرمانے اور اضافی چارجز کے کروا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے شہری ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بھی دفتر تشریف لائیں تا کہ وہ جرمانے اور گاڑی کی رجسٹریشن کی منسوخی سے بچ سکیں۔ سید تجمل حسین نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی دقت یا عملہ کے عدم تعاون یا کسی دیگر مسئلہ کے پیش نظر براہ راست ان کے دفتر میں تشریف لائیں کیونکہ وہ بھی ذاتی طور پر رات 12 بجے تک اپنے دفتر میں موجود ہونگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیالکوٹ کے تمام افسران اور عملہ بروقت دفتر پہنچے اور رات 12 بجے تک اپنی ڈیوٹی سر انجام دے تا کہ شہریوں کے لیے سہولت مہیا کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :