سینٹرل پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والا انتہائی مطلوب فیصل چنگاری کوگینگ ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا

اتوار 29 جون 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)سینٹرل پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والا انتہائی مطلوب فیصل چنگاری کوگینگ ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمہ تہمینہ فیصل کی بیوی جبکہ گھروں میں مختلف بہانے بنا کر داخل ہوتے اور لوٹ مار کر کے فرار ہو جایا کرتے تھے۔ملزمان بلال کالونی کی حدود میں 3 سے زائد گھروں کی وارداتوں میں ملوث ہیں قبضے سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کر لیا گیاہے۔

گرفتار ملزمان میں فیصل چنگاری، فیصل چنگاری کی اہلیہ تہمینہ اورراجو شامل ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گینگ عرصہ دراز سے وارداتیں کر رہا تھا ملزمہ تہمینہ اکثر واردات میں دن دہاڑے پانی پینے کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمہ تہمینہ اپنے گینگ کے کارندوں کو Mis Cal Code دے کر گھر میں داخل کراتی تھی گینگ فیملی کو یر غمال بنا کر پورے گھر کو لوٹ لیا کرتے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم فیصل گھروں میں کلر کا کام کرتا تھا فیملیوں کو بیوقوف بنا کر گھر کی ریکی کرتا تھا۔کلر کا کام ختم ہوتے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسی گھر کو ہدف بنا کر لوٹ لیا کرتے تھے۔ملزمان نے رواں ہفتے قبل بلال کالونی سیکٹر 5E گلی نمبر 10 میں کاشف نامی شہری کے گھر میں داخل ہوکر پورے گھر کو لوٹ لیا تھا ۔ملزمان واردات میں گولذ جیولری،موبائل فون کیش،بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کی نشاندھی پر برآمد سامان تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے