چنائی،اونچی ذات کے ہندوئوں نے بصارت سے محروم دلت شخص کو قتل کر دیا

اتوار 29 جون 2025 21:30

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے بصارت سے محروم ایک دلت شخص کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔

(جاری ہے)

ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ پولیس نے مقتول نوجوان کی بیوی پر خاموش رہنے اور لاش کو فوری طور پر نذر آتش کرنے کیلئے دبائو ڈالا اور واقعے کو خود کشی قرار دیا۔ دلت شخص کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ تامل ناڈو کے علاقے تروپور میں پیش آیا ہے۔