چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان آگ سے جھلس کر جاں بحق

پیر 30 جون 2025 12:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) غازی آباد کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گاؤں174،نائن ایل میں محسن بلال اپنے گھر میں بجلی کے تار درست کررہا تھا کہ سرکٹ شارٹ ہوجانے سے آگ بھڑک اٹھی اور متوفی شعلوں کی زد میں آکر بری طرح جھلس گیا اور طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ دیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد واقعہ کو اتفاقی قرار دیدیتے ہوئے میت ورثا کے حوالے کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :