تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محسن خان کا ماتمی جلوس کے روٹ پر سٹریٹ لائٹس تنصیب کے کام کا معائنہ

پیر 30 جون 2025 12:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) تحصیل آفیسر ٹی ایم اے انفراسٹرکچر ایبٹ آباد محسن خان نے مرکزی امام بارگاہ سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے تمام روٹ پر سٹریٹ لائٹس تنصیب کے کام کا معائنہ کیا۔ تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر محسن خان نے سٹریٹ لائٹ الیکٹریشن سٹاف کو ہدایت جاری کی کہ امام بارگاہ جانے والے تمام جلوسوں کے راستوں پر سٹریٹ لائٹ کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹی ایم اے کے سینی ٹیشن عملہ نے ماتمی جلوس کے راستوں پر صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا ہے، سڑکیں صاف کرنے کے علاوہ سڑک کی سائیڈوں پر چونا بھی ڈالا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی کوئی گندگی سڑک پر نہ آ سکے، سڑک کے سائیڈ پر موجود کوڑا کرکٹ کے کنٹینرز کو بھی خالی کروایا گیا ہے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گی ہے کہ محرم الحرام کے احترام میں کوڑا کرکٹ سڑک اور اس کی سائیڈوں پر نہ پھینکیں کوڑا کرکٹ کیلئے ڈسٹ بین کا استعمال یقینی بنایا جائے۔