ْکراچی، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے

پیر 30 جون 2025 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)شہر قائد کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کو واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے جب حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوو?ں نے اس پر دو سے تین گولیاں چلائیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے حمزہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔عینی شاہد کے مطابق ملزمان کی موٹرسائیکل پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ایس ایچ او عزیز آباد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔