تھانہ پولیس جنڈاں والا نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 30 جون 2025 14:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم مسمی شاہزیب ولد فیض محمد سکنہ کلورکوٹ کو ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ سب انسپکٹر محمد طاہر کارلو معہ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ڈی پی او بھکر نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق عوام الناس سے اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔۔\378