سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن ، ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 130سے زائد گینگسٹرز گرفتار

یہ گینگسٹرز قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، جرائم پیشہ افراد اور گینگسٹرز کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا‘ترجمان

پیر 30 جون 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کاپنجاب بھر میں سرگرم مختلف گینگز کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے ، ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 130سے زائد گینگسٹرز کو گرفتار کیا گیا ، یہ گینگسٹرز قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے ان آرگنائزڑ گروپوں کو ٹریس کرکے ان کے خلاف کاروائیاں کیں۔

سی سی ڈی ڈیڑھ ماہ کے مختصر عرصے میں 1000سے زائد انتہائی خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر چکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جرم سے پاک پنجاب کے لئے سی سی ڈی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد اور گینگسٹرز کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :