ڈسکوز کے مئی 2025ء کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا کی عوامی سماعت مکمل

پیر 30 جون 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈسکوز کے مئی 2025ء کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کر لی گئی۔پیر کو نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی ،عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدیدار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی اور عوام نے پھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی،اس کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پرہو گا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔اتھارٹی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔