الکرم فرینڈز کے سالانہ اجلاس کا انعقاد، جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے عرس بارے تبادلہ خیال

پیر 30 جون 2025 16:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) الکرم فرینڈز ضلع سرگودھا کا سالانہ اجلاس پیر مشتاق احمد شاہ الازہری کی صدارت میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ نواب کالونی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کا تین روزہ سالانہ عرس 18 سے 20 محرم الحرام کو آستانہ عالیہ بھیرہ شریف میں جانشین پیر محمد امین الحسنات کی صدارت میں منعقد ہو گا ۔

اجلاس سے خطاب میں الکرم فرینڈز کے مرکزی صدر ڈاکٹر نور الحسن ضیاء نے کہا کہ عرس کی دعوتی اور تشہیری مہم کے لئے الکرم فرینڈز کی قیادت ملک بھر کے دورے کر رہی ہے ۔ الکرم کے نائب صدر جاوید اقبال کھارا نے تمام کارکنان کو عرس کے لئے بھر پور تیاریاں کرنے کے تاکید کی اور کہا کہ اپنے قافلوں منظم کریں اور اپنے اضلاع میں سیمینار منعقد کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 13محرم الحرام کو دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں ضیاء الامت سیمینار پیر محمد امین الحسنات شاہ کی زیر صدارت منعقد ہو گا اور مشتاق احمد شاہ الازہری اس نگرانی فرمائیں گے ۔ اجلاس میں حافظ سعید احمد،ڈاکٹر امتیاز چشتی،علامہ محمد آصف ضیاء،حافظ عدیل اکرم،صاحبزادہ مدثر نعمان کھارا،علامہ غلام مرتضی،علامہ محمد عمران،رانا منور،ڈاکٹر محمد شیر ربانہ،علامہ عبدالغفور،حاجی محمد اختر وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔