سندھ، ڈینگی وائرس سے رواں سال پہلا مریض انتقال کر گیا

پیر 30 جون 2025 16:35

کراچنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا۔سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال کے حکام کے مطابق ڈینگی کا 24 سال کا مریض دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے حکام کے مطابق مریض کے پلیٹلیٹس 32 ہزار رہ گئے تھے۔حکام کے مطابق صحت مند انسان میں پلیٹلیٹس کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 4 لاکھ تک ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :