نیپرا کی کے الیکٹرک کے اپریل2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل

پیر 30 جون 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کے الیکٹرک کے اپریل2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل کر لی گئی۔عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کونیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی سماعت میں کراچی کی بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں ، صحافی اور کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین نے بھر پور شرکت کی۔کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی،اس سے پہلے اس پر شنوائی 23 جون کو ہوئی تھی۔اتھارٹی نے23 جون کو پاور ڈویژن کی درخواست کی وجہ سے سماعت ملتوی کی تھی۔ اتھارٹی نے سٹیک ہولڈرز کی آرا ء سننے کیلئےپیر کو دوبارہ سماعت کی۔