بھکر ،ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر نے ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس کے ہمراہ آئل ڈپو کوٹلہ جام میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا

پیر 30 جون 2025 17:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،آر پی او صاحب سرگودھا، ڈی پی او بھکر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عدنان علی انور نے ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس بھکر کے ہمراہ آئل ڈپو کوٹلہ جام میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کروایا، جس میں آئل ڈپو انتظامیہ کو گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے سے متعلق ہدایات دیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں گاڑی کی لوکیشن کا پتہ چل سکے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق لیکچر دیا گیا تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔\378