لاہور،چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بلاک نہ کرانے کا انکشاف

پیر 30 جون 2025 18:40

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی، دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلاک نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سٹاف صرف چھینی و چوری گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو ہی ایکسائز میں بلاک کرواتے ہیں، عدالت عالیہ نے دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے ایکسائز میں بلاک نہ کروانے کانوٹس جاری کر دیا، عدالت عالیہ کی دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے بلاک نہ کروانے بارے ہدایات جاری کر دی۔

دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ایکسائز کو اطلاع دیکر بلاک کروایا جائے،سٹاف دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لیتا مگر ایکسائز کو اطلا ع نہیں دیتا، عدالت عالیہ کی جانب سے مذکورہ ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :