دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف

مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر استعفے دیں، بیان

پیر 30 جون 2025 18:55

دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،افسوناک حادثے والے دن 80 لوگوں کو بچایا گیا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ اپنے صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔