دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہا

پیر 30 جون 2025 18:55

ْ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق 4 روز قبل دریائے سوات میں 17 افراد ڈوبے تھے جن میں سے 12کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ4کو بچالیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہا جس میں ٹیمیں اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا تاہم نعش برآمد نہ ہوسکی۔دوسری جانب دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مینگورہ بائی پاس کے بعد فضاگٹ سائیڈ پر بھی آپریشن شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :