چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کونسل کا 5 محرم الحرام پرانہ سکھر سے برآمد ہونے والے تین سو سالا قدیم تاریخی ماتمی جلوس کے روٹ کا دورہ

سیکورٹی معاملات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ ایس ایس پی سکھر اور ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی

پیر 30 جون 2025 19:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کائونسل سید کمیل حیدر شاہ نے 5 محرم الحرام پرانہ سکھر سے برآمد ہونے والے تین سو سالا قدیم تاریخی ماتمی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، سیکورٹی معاملات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ ایس ایس پی سکھر اور ڈپٹی کمشنر نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کائونسل کی ضلعی افسران کو عزاداران حسین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے پرانہ سکھر میں قدیم و تاریخی ماتمی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرکے ماتمی جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہرخان مغل ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر راجہ ایم بی دھاریجو سمیت میونسپل کارپوریشن سکھر ، ضلع کونسل کا عملہ سمیت رینجرز کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران انکے ہمراہ موجود تھے ایس ایس پی سکھراظہر خان مغل نے ڈسٹرکٹ چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کو تاریخی ماتمی جلوس پر سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر سکھر نے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اس موقع پر چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کائونسل سید کمیل حیدر شاہ کا تمام افسران کو تاریخی ماتمی جلوس کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کا مہینہ ہے ہم سب کا فرض ہے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عزاداران حسین کی خدمت کریں اور انہیں تمام سہولیات فراہم کریں امن امان کو قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائے تاکہ کوئی خوشگوار واقعہ رونماء نا ہو۔