خانیوال ،ضلع بھر کیلئے محکمہ صحت کے افسران کی جدوجہد قابل تحسین ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان

پیر 30 جون 2025 19:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ہیلتھ افسران کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات کی سرویلینس سمیت متعدی بیماریوں کی وجوہات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع میں حفاظتی ٹیکہ جات کی بگ کیچ اپ مہم کو ضرور کامیاب کرایا جائے گا،پولیو سمیت دیگر متعدی و وراثتی بیماریوں کی وجوہات کا پتہ چلانا بہت ضروری ہے،بیماریوں کی وجوہات کے بعد اسکے تدارک کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی جانی چاہیے،ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع بھر کیلئے محکمہ صحت کے افسران کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔

مشترکہ محنت کی بدولت ہم عوام کو متعدی بیماریوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ہادی حسن،ڈاکٹر عبدالروف،ڈاکٹر فرحان علی، عامر خان ودیگر شریک تھے۔\378

متعلقہ عنوان :