کوئٹہ ،مدرسے میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

پیر 30 جون 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مدرسے میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو پولیس کو اطلاع ملی کی کہ کچلاک کے ایک مدرسے میں چار سے پانچ سالہ طالب علم کے ساتھ مدرسے کے استاد نے جنسی ذیادتی کی ہے جس پر بچے کو مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرٹینڈنٹ مفتی محمود ہسپتال کچلاک ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی نے بتایا کہ طبی معائنے میں بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش کی تصدیق ہوئی ہے بچے کو ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے جہاں اسے ماہر نفسیات کی جانب سے کائونسلنگ بھی فراہمی کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب ڈی ایس پی عابد بخاری نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :