وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی

یہ عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی ارکان عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 جون 2025 21:18

وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جون 2025ء ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی ارکان عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، یہ بالکل ٹھیک ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی سیٹوں سے زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی۔

8فروری کو الیکشن ہوئے، 15فروری کو نتائج کے نوٹیفکیشن ہوئے اور ہم نے 19 فروری کو الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی۔ 22 فروری کو الیکشن کمیشن نے سب کو سیٹیں دینی تھیں، ہماری سیٹیں بعد میں دوسری جماعتوں بانٹ دی گئیں۔

(جاری ہے)

فیصلے کے بعد سیٹیں دوسری جماعتوں کو مل جائیں گی۔ کے پی میں جتنی سیٹیں ن لیگ، پیپلزپارٹی ، جے یوآئی نے جیتی ہیں مخصوص نشستیں اس سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی مخصوص نشستوں کے بعد وزیراعلیٰ گنڈاپور کیخلاف کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی آئین قانون پر یقین رکھتی ہے اسٹیٹس کو پر نہیں۔کے پی کے اسمبلی کے ایم پی ایز سنی اتحاد کونسل میں ہیں وہ ٹوٹ کر نہیں جائیں گے ، یہ ارکان پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اس کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، یہ عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی ارکان عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔