ڈیرہ غازی خان، محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف میں 150 موٹربائیکس تقسیم

پیر 30 جون 2025 21:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف میں 150 موٹربائیکس تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور محکمہ لائیو سٹاک کو موٹر بائیکس کی چابیاں فراہم کیں۔

محکمہ لائیو سٹاک کے سٹاف کو دو مراحل میں مجموعی طور پر 186 بائیکس دی جائیں گی۔وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کے پولیٹیکل سیکرٹری سید ذوالقرنین حیدر،عبدالحمید جلبانی اور دیگر موجود تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن مجتبیٰ نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کو تین سال کی اقساط پر فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

موٹر بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ،مائیک،سپیکر اور دیگر اسیسریز ساتھ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ موٹر بائیکس کی فراہمی سے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر آئے گی اور مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر بروقت وٹرنری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔موٹر بائیکس کی فراہمی سے فیلڈ سٹاف کی نقل و حمل میں بہتری آئے گی۔مویشی پال حضرات محکمہ کی ہیلپ لائن 9211 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔