ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

پیر 30 جون 2025 22:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کرکے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت اور طبی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں۔

(جاری ہے)

مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔علاج معالجہ کے بارے میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :