بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان کی تقسیم

پیر 30 جون 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) حکومتِ بلوچستان کی ہدایت پر تحصیلدار رکنی فاضل خان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اورمتاثرین میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کئے ،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے اور رڑکن چھپر اور رکنی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہےمصیبت کی اس گھڑی میں ہم ان متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں میں عوام احتیاط کریں اور ندی نالوں کے قریب بسنے والے افراد فوری طور پر کسی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، کسی واقعہ کی صورت میں فوری طور پر ڈی سی کمپلکس کے ایمرجنسی روم سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :