Live Updates

اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران

منگل 1 جولائی 2025 08:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور کسی بھی نئے اسرائیلی حملے کا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔

(جاری ہے)

ابوالفضل شکارچی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے جنگ بندی کے آپشن کو کبھی قبول نہیں کیا۔ اسرائیل مکمل طور پر ناقابل اعتماد ہے۔ وہ دنیا میں بھی اور ایران میں بھی ناقابل اعتبار ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات