ریسکیو 1122 بٹگرام کی دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر مسلسل پیٹرولنگ جاری

منگل 1 جولائی 2025 12:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام کاشف خٹک کی زیر نگرانی میں ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے دریائے سندھ کے مختلف مقامات کے کناروں پر مسلسل پیٹرولنگ جاری ہے اور انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں کو آگاہ کیا کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر دریائے سندھ اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے امکانات ہیں لِہٰذا دریا کہ کناروں اور ندی نالوں سے دور رہیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کو دریائے سندھ اور ندی نالوں میں جانے سے منع کریں کیونکہ آپ کی زرا سی بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے دفعہ 144 نافذ کیا ہوا ہے اور اس کے خلاف ورزی پر آپ کے خلاف ایف آئی آر بھی ہو سکتی ہے۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :