گوجرانوالہ، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی 2 بیٹیاں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق

پہلوان نوید بیٹی کی سالگرہ پر بچوں کو باہر کھانا کھلانے لے کر گئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 جولائی 2025 11:44

گوجرانوالہ، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی 2 بیٹیاں مضر صحت کھانا کھانے سے ..
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جولائی 2025ء ) گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے انٹریشنل کبڈی پلیئر نوید کی دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ 
نوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بیٹی کی سالگرہ تھی، باہر کھانا کھایا جس کے بعد میری اور 4 بچوں کی طبعیت خراب ہونے پر سول اسپتال لے کر آئے تھے، اتفاقی حادثہ ہے، کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی۔

 
گوجرانوالہ میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید اپنی 7 سالہ بیٹی کی سالگرہ پر نجی فوڈ پوائنٹ پر کھانا کھانے آئے، جس کے بعد ان کی اور 4 بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی، تمام افراد کو حالت خراب ہونے پر سول اسپتال لایا گیا۔ 
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوید کی 2 بیٹیاں دوران علاج دم توڑ گئیں، جن میں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 
نوید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ ہے، کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی۔
دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ پی ایف اے کے ترجمان کے مطابق افسران ابتدائی تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیے متاثرہ خاندان اور طبی عملے سے ملاقات کر چکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ "فوڈ سیفٹی ٹیمیں بیکری اور فوڈ پوائنٹ کا دورہ کریں گی جہاں سے اشیاء خریدی گئی تھیں۔ نمونے اکٹھے کیے جائیں گے اور مکمل تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھیجے جائیں گے"۔

متعلقہ عنوان :