شامی صدر کسی بھی معاہدے سے قبل جولان سے اسرائیلی انخلا کے لیے کوشاں

منگل 1 جولائی 2025 15:08

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سرائیلی حکام نے کہاہے کہ شامی صدر احمد الشرع کے اسرائیل کے ساتھ ایسے کسی امن معاہدے پر رضامند ہونے کے امکانات کم ہیں جس میں جولان کی پہاڑیوں سے انخلا شامل نہ ہو، جبکہ اسرائیل یہ واضح کر چکا ہے کہ جولان کا مسئلہ کسی بھی بات چیت سے خارج ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے کہاکہ شام کسی ممکنہ امن معاہدے میں جولان سے اسرائیلی انخلا کی کوشش کرے گا۔ امریکا کو ان مذاکرات سے با خبر کر دیا گیا ہے جن میں صرف سیکیورٹی انتظامات نہیں بلکہ وسیع امور زیر بحث ہیں۔ اخبار نے لکھا کہ 2025 کے اختتام تک "شام - اسرائیل" امن معاہدے کے امکانات نمایاں ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :