ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 16:09

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سینی ٹیشن عملہ نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ہسپتال اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وارڈز سمیت دیگر جگہوں پر کچرا ڈسٹبن رکھے گئے ہیں، مریضوں کے ساتھ تیماری کرنے والے شہریوں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ کچرا صرف ڈسبن میں پھینکیں، اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور سینی ٹیشن عملہ سے تعاون کریں، مختلف جگہوں پر کچرا پھینکنے سے ہسپتال بھر میں گندگی پھیلتی ہے۔ شہری جگہ جگہ تھوکنے اور گند پھیلانے سے بھی پرہیز کریں۔