چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کر دیں

منگل 1 جولائی 2025 16:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کر دی۔سی ٹی جی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلپائن میں بعض چین مخالف سیاست دانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چین سے متعلق معاملات میں بدنیتی پر مبنی الفاظ اور افعال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے چین کے مفادات اور چین فلپائن تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

چینی حکومت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر ٹولنٹینو پر چین سے متعلق معاملات میں برا رویہ اپنانے پر ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور ان کے چائنیز مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :