جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ،ڈیفنس میں 5کروڑ روپے کی چوری کامعاملہ ملزمہ ،بیٹے کی درخواست ضمانت کی سماعت 3جولائی تک ملتوی

منگل 1 جولائی 2025 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ نے ڈیفنس میں 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ اور اس کے بیٹے کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں ڈیفنس میں 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم حماد خود تسلیم کرچکا ہے کہ وہ ملزمہ کا ملازم ہے۔

(جاری ہے)

ملزم سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی ملزمہ شہناز کی ہے۔ملزم ضمانت کامستحق نہیں ضمانت مسترد کی جائے۔ ملزمہ نے اپنے بیٹے اور دیگر کے ساتھ مل کر اپنے مالک کے گھر چوری کی۔ عدالت نے ملزم حماد کی درخواست ضمانت کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔ ملزمہ شہناز سمیت تینوں ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :