سیالکوٹ، تیز رفتار کار روڈ کنارے ٹکرانے سے ایک شخص جانبحق

منگل 1 جولائی 2025 21:49

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں ایک تیز رفتار کار روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرانے سے ایک شخص جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سبلائم چوک سے اگوکی کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجے میں ڈوگرانوالہ کا رہائشی40سالہ احمد علی نامی شخص سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :