محکمہ مذہبی امور کے جونیئر کلرک رمضان روشن کی ریٹارمنٹ ، محکمہ فرض شناس،شخص سے محروم ہو گیا ،سید وجاہت حسین گردیزی

منگل 1 جولائی 2025 21:49

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ضلع مفتی باغ سید وجاہت حسین گردیزی نے کہا ہے کہ محکمہ مذہبی امور کے جونیئر کلرک رمضان روشن کی ریٹارمنٹ سے محکمہ ایک دیانتدار قابل،فرض شناس،شخص سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے ساری زندگی محکمہ کی نیک نامی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کو آج بھی سنہری حروف میں دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جونیئر کلرک رمضان روشن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی محمد رمضان روشن تھے تقریب سے تحصیل مفتی محمد ادریس خان،مولانا قاری الطاف،قاری مظفر حیات ہارونی،مولانا فردوس نعیمی،مولانا عبدالروف،مولانا منتظر گیلانی،مولانا نصیر گل،راجہ عمیر ودیگرنے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے رمضان روشن کی محکمہ کے اندر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف نے ساری زندگی خوش دلی کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی ہے اور اپنے کام سے کام رکھا ،کسی بھی صارف کو بغیر وقت ضائع کیے کام کرتے رہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رمضان روشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام لوگوں کا شرکیہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج میرے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے مجھے عزت بخشی ہے میں نے ساری زندگی محکمہ کی نیک نامی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور کوئی مشکلات پیدا نہیں کی اسی وجہ سے آج میں باعزت ریٹائرہو رہا ہوں سب لوگوں نے مجھے بڑی عزت دی ہے اللہ پاک ان سب کو سلامت رکھے ۔

\378