راجووال ،تین حادثات میں دو جاں بحق،دو زخمی ہو گئے

ٹریکٹر ٹرالی الٹنے، تصادم اور گرنے کے واقعات ہوئے،لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل

منگل 1 جولائی 2025 21:52

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)مختلف مقامات پر پیش آنے والے تین افسوسناک حادثات میں دو نوجوانوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ گائوں املی موتی کے قریب پیش آیا جہاں 13 سالہ بچہ شاہد علی ولد حق نواز ساکن املی موتی ٹریکٹر ٹرالی سے لاپرواہی کے باعث گر کر موقع پر ہی ہیڈ انجری کے سبب جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ پیر دی ہٹی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے باعث 13 سالہ محمد احمد ولد مظہر اور 30 سالہ محمد عامر ولد محمد یاسین ساکنان نواں چک کھڑک سنگھ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور دونوں گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس نہ ہونا بتائی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ تیسرا واقعہ 9 چک فارم والا کے قریب پیش آیا جہاں مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر پھٹنے کے باعث وہ کھائی میں الٹ گئی، 25 سالہ نوجوان مزدور شاہد ولد اسلم سکنہ 11 فور ایل ٹرالی کے نیچے دب کر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :