سپین کے کارلوس الکاراز نے ومبلڈن اوپن میں ٹائٹل کے دفاع کا فاتحانہ آغاز

منگل 1 جولائی 2025 22:53

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) سپین کے کارلوس الکاراز کا ومبلڈن اپن میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔برطانیہ کے آرتھر فیری، کینیڈا کے فلیکس اوئیے الیاسیم اور روس کے کیرن خیچانوف بھی دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔لندن میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے رانڈ کے میچ میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے اٹلی کے فابیو فوگنینی کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں ہرایا۔

الکاراز نے فوگنینی کے خلاف سات۔5، چھ۔7، سات۔

(جاری ہے)

5، دو۔6 اور چھ۔1سے کامیابی سمیٹی۔ الکاراز کی وننگ سٹریک 19میچز تک پہنچ گئی۔ دوسرے رانڈ میں الکاراز کا مقابلہ مقامی کھلاڑی اولیور۔ٹارویٹ سے ہوگا۔برطانیہ کے آرتھر فیری نے آسٹریلیا کے الیکسی پوپیرن کو چھ۔4، چھ۔1، چار۔6اور چھ۔4سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔کینیڈا کے فلیکس اوئیے الیاسیم نے آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ کو چھ۔2، تین۔6، چھ۔7، چھ۔4اور چھ۔4سے مات دی۔روس کے کیرن خیچانوف نے امریکہ کے میکنزی میکڈونلڈ کو سٹریٹ سیٹس میں سات۔5، چھ۔4اورچھ۔4سے زیر کیا۔