شاہد آفریدی کی زپ لائن ایڈونچر کی ویڈیو وائرل

ویڈیو وائرل ہونے پر سابق کپتان کے چاہنے والے ان کے اور ان کی بیٹیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 جولائی 2025 15:44

شاہد آفریدی کی زپ لائن ایڈونچر کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اکثر انہیں سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا گیا ہے، سپر سٹار کے فینز نہ صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بوم بوم آفریدی کے چاہنے والے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر شاہد خان آفریدی نے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

 
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زپ لائن ایڈونچر کررہے ہیں، سابق کپتان کے ہمراہ اُن کی بیٹیاں بھی ہیں، زپ لائن کا سفر کرنے سے پہلے شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کو مسکراتے ہوئے الوادع کیا جب کہ عقب میں ان کی دوسری بیٹی زپ لائن سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے والد کے ہمراہ جانے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

 
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا نام لیتے ہوئے ، ون، ٹو، تھری کہا اور زپ لائن کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہاتھ سے الوادع کہتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوئے اور ساتھ اُن کے دوسری بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 
 ویڈیو کے وائرل ہونے پر شاہد آفریدی کے چاہنے والے ان کے لئے اور ان کے بیٹیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔