
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس،پہلے نیشنل یوتھ گیمز ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے
جمعرات 3 جولائی 2025 18:05

(جاری ہے)
شرکاء نے اجلاس میں جسمانی طور پر اور آن لائن دونوں طریقوں سے شرکت کی جو اس اہم قومی ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ملک گیر عزم کا مظہر ہے۔
فرسٹ نیشنل یوتھ گیمز ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے جن کا انعقاد وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے کیونکہ 1948 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس سطح کے قومی نوعیت کے یوتھ سپورٹس گیمز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان گیمز کا مقصد نوجوانوں میں مسابقتی کھیلوں کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت و ترقی کے لئے ایک مضبوط اور مربوط نظام قائم کرنا ہے۔نیشنل یوتھ گیمز کا بنیادی مقصد پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو دریافت کرنا، ان کی تربیت کرنا اور انہیں ایک جامع، پیشہ وارانہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔ حکومت ان کھیلوں کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ، قومی اتحاد اور مضبوط کھیلوں کے نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے معیار، صوبائی و علاقائی مقابلوں کے ڈھانچے، انتظامی و تکنیکی تیاریوں، مقامات کی تیاری، مقامی حکومتوں کے ساتھ روابط اور تعلیمی اداروں کی شمولیت جیسے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ خاص توجہ شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے پر دی گئی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے گیمز کے پیچھے موجود وسیع تر وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بین المحکمہ تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ان کھیلوں کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہو اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں ملک بھر سے آن لائن شریک ہونے والے اسٹیک ہولڈرز نے اس اہم اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی قیادت کو کھیلوں کے اس ضروری احیاء میں فعال کردار ادا کرنے پر سراہا۔ اجلاس کا اختتام اس پختہ عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام فریق مل کر فرسٹ نیشنل یوتھ گیمز کو ایک تاریخی اور کامیاب ایونٹ بنانے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ،5پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
پشاور زلمی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز
-
بی بی ایل سیزن 15کا شیڈول جاری،شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
-
محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے
-
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان چیمپیئنز نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا
-
زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس،پہلے نیشنل یوتھ گیمز ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے
-
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، رواں مالی سال کیلئے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری
-
ہاکی ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل مل گیا
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل سٹیک ہولڈرز کا اجلاس، شاندار کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.