انگلینڈ کے کرکٹربین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اینڈریو فلنٹوف کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:24

انگلینڈ کے کرکٹربین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں  اینڈریو فلنٹوف کا ریکارڈ ..
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس نے سابق ہم وطن کھلاڑی کا زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بین سٹوکس نے بھارتی اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

(جاری ہے)

یشسوی جیسوال اس وقت 87 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے، بین سٹوکس نے مؤثر منصوبہ بندی کے تحت بھارتی کھلاڑی کو جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔سابق انگلش فاسٹ بائولر اینڈریو فلنٹوف نے 78 میچز کی 135 اننگز کے دوران 219 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ بین سٹوکس نے 113 میچز کی 165 اننگز کے دوران زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔ بین سٹوکس نے اب تک 9 مرتبہ 4 اور 4 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ اینڈریو فلنٹوف نے 10مرتبہ 4 اور 3 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔بین سٹوکس کو113 ٹیسٹ میچوں کی 201 اننگز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔\932