
ایچ بی ایل پی ایس ایل سٹیک ہولڈرز کا اجلاس، شاندار کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
جمعرات 3 جولائی 2025 16:56

(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاسے خطاب میں ویلی ٹیکنالوجیز کے سینئر نائب صدر علی عمران نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک شاندار ایونٹ بن چکا ہے، رواں سال ہماری شراکت داری بینگ ، دراز، مائکو، تماشا اور تپمادجیسے بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارمز سے رہی جن کے ذریعے 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شائقین نے میچز دیکھے اور مجموعی ویوز کی تعداد 3.4 ارب سے تجاوز کر گئی،ہم آئندہ سیزن میں مزید ڈیجیٹل جدت لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹرانس گروپ کے ڈائریکٹر را ئوعمر ہاشم خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم 10 برسوں سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ یہ ایونٹ ہر سال ترقی کر رہا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے کرکٹنگ ایونٹس میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اے سپورٹس کے سینئر نائب صدر ایاز امام نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ بن چکا ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں اس نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں،اور ہر سیزن کے ساتھ ہماری براڈکاسٹنگ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے پی ایس ایل کی مستقل مزاجی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پی ایس ایل نے خود کو پاکستان کی سب سے بڑی سپورٹس برانڈ کے طور پر منوایا ہے، ہر سال شائقین اس کے آغاز کا انتظار کرتے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے دنیا کو دکھایا پاکستان ایک چھ ہفتے پر مشتمل بین الاقوامی معیار کا ایونٹ کامیابی سے منعقد کر سکتا ہے۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا نے آئندہ سیزنز میں پی ایس ایل کو مزید کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ،5پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
افغان کرکٹ اسٹار راشد خان ایم ایچ ڈیولپرز کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-
پشاور زلمی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز
-
بی بی ایل سیزن 15کا شیڈول جاری،شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
-
محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے
-
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پاکستان چیمپیئنز نے ڈبلیو سی ایل سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا
-
زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس،پہلے نیشنل یوتھ گیمز ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے
-
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، رواں مالی سال کیلئے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری
-
ہاکی ایشیا کپ ،پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کا گرین سگنل مل گیا
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل سٹیک ہولڈرز کا اجلاس، شاندار کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.