اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران سے گزشتہ مال سال کے دوران اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

منگل 1 جولائی 2025 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران سے گزشتہ مال سال کے دوران اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔سرکاری افسران اپنے اثاثوں اور ملکیت کی تفصیلات 25 جولائی تک فراہم کریں۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پی اے ایس، پی ایس پی، سیکریٹریٹ اور او ایم جی گروپ کے افسران اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن کو تفصیل فراہم کریں،دیگر گروپس کے افسران متعلقہ وزارتوں کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں، اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گزشتہ پانچ سالوں سے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سرکاری افسران ترقی کے حقدار نہیں ہوں گے۔

جو محکمہ جات اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے زیر انتظام نہیں وہ اپنے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہونے کی رپورٹ 25 ستمبر تک جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :