
المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ گریجوایٹ کانووکیشن
منگل 1 جولائی 2025 22:59
(جاری ہے)
اس سے اندازہ ہونا چاہئے کہ پیغمبر اسلام اپنی اٴْمت کی تعلیم و تربیت کے لئے کس قدر فکرمند ہیں۔ مسلمان خاندانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تعلیمی اداروں کے قیام اور انہیں بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق چلانے پر انہوں نے سید علی عباس بخاری، ذیشان قادری، علامہ عبدالرسول، زرویشہ رسول، سعدفاروق اور حسن رضا کی تعریف کی۔
تقریب میں شاہد اقبال، ذوالفقار علی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ اہل بیت اطہارؓ نے علوم اسلامیہ بالخصوص حدیث و سنہ اور فقہی امور میں اسلام کے ذخیرہ علم کو انتہا تک پہنچایا۔ اہل بیت اطہار? کے نفوس قدسیہ نے حضور نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو آسان فہم انداز اور الفاظ میں اٴْمت کے روبرو پیش کیا۔ آج اگر دین اپنی اصل بنیادوں پر قائم و دائم ہے تو اس میں اہل بیت اطہارؓ کا عملی کردار سرفہرست ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ایوننگ سکول اور بیت الحکمت سنڈے سکول کے تعلیمی، تدریسی و تربیتی کردار کو بے حد سراہا اور ان سکولوں میں حصولِ علم کے لئے بھیجنے والے طلبا و طالبات کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ سید علی عباس بخاری نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق برطانیہ میں مقیم خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کے لئے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں جہاں دینی نہج پر عصری علوم پڑھائے جارہے ہیں اور منہاج القرآن کے نصاب اور تدریسی پروگرام کو مسلم کمیونٹی میں بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.